اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران کے تین جزائر کے بارے میں ریاض اعلامیہ کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اعلامیہ ایران کے امور میں واضح مداخلت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنب بزرگ اور تنب کوچک اور جزیرہ ابو موسی ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور بے بنیاد اعلامیہ کے ذرائع انھیں جدا نہیں کیا جاسکتا.
ترجمان نے کہا کہ ایران ابہامات کو دور کرنے کے لئے تیار ہے۔ اور یہ معاملہ ایران اور امارات کے درمیان قابل حل ہے ۔
152/